قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی،معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا ،ممنون حسین

 
0
406

اسلام آباد دسمبر 16(ٹی این ایس)صدر مملکت ممنون حسین نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی،معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا ہے۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہیدطلبا کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کیساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر قوم سے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم عہد کرے کہ ملک میں انتہا پسندی کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا جائے گا۔