سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،آرمی چیف

 
0
351

راولپنڈی دسمبر 16(ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،ہم امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیںٕ جائیں گی۔آج شہداء کو یاد کیا جارہاہے۔ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔شہدائےاےپی ایس اورانکےخاندانوں کی قربانیاں وطن سےمحبت کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اوران کےخاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ واضح رہے16دسمبر 2014ء کو سانحہ اے پی ایس پیش آیا۔ سانحہ کو گزرے تین سال ہوگئے۔