سبی ، نشے سے منع کرنے پر ملزم نے پڑوسی کو چاقوں کے وار سے قتل کردیا

 
0
539
death man

سبی جولائی21(ٹی این ایس)سبی کے قریب گاؤں گلوشہر میں نشے سے منع کرنے پر طیش میں آکر ملزم نے اپنے پڑوسی کو چاقوں کے وار سے قتل کردیا ،ملزم قتل کرنے کے بعد فرار،لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق سبی کے قریبی گاؤں گلو شہر میں ماسٹر گل محمد ڈومکی نے اپنے پڑوسی محمد عظیم جدون کو نشے سے منع کرنے پر پڑوسی محمد عظیم جدون نے طیش میں آکر اپنے پڑوسی ماسٹر گل محمد ڈومکی پر چاقووں سے حملہ کردیا اور پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز رسالدار گلو شہر محمد علی اپنے لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا