طالبان کو ظالمان کہنے کے بعد، سینیٹر رحمان ملک نے داعش کو داعشزم و آر ایس ایس کو آر ایس ایسزم کا نام دے دیا

 
0
527

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ داعش اب داعشزم اور آر ایس ایس اب آر ایس ایسزم بن چکے ہیں۔ دنیا کو اب دو نئے دھشتگرد نظریات “داعشزم” و “آر ایس ایسزم” کا خطرہ درپیش ہے۔ ”داعشزم” و “آر ایس ایسزم” نظرئیے طالبان و القاعدہ سے کئی گنا زیادہ خطرناک ثابت ہونگے۔ داعش و آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے مودی و بی جے پی کو الیکشن میں کامیابی دلوائی۔ دنیا دونوں انتہائی خطرناک دھشتگرد تنظیمیں داعش و آر ایس ایس کی گٹھ جوڑ پر کڑی نظر رکھے۔ سینیٹر رحمان ملکسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت 30 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں 12 سالہ فرشتہ کیساتھ اسلام آباد میں مبینہ ریپ و قتل کا کیس زیر بحث آئے گا۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فرشتہ ریپ و قتل کیس کا سخت نوٹس لیا ہوا ہے۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فرشتہ کے واقعے پر اسلام آباد پولیس و سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

اسلام آباد پولیس و وزارت داخلہ اجلاس میں فرشتہ کیس پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دینگے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت 30 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں 12 سالہ فرشتہ کیساتھ اسلام آباد میں مبینہ ریپ و قتل کا کیس زیر بحث آئے گا۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فرشتہ ریپ و قتل کیس کا سخت نوٹس لیا ہوا ہے۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فرشتہ کے واقعے پر اسلام آباد پولیس و سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اسلام آباد پولیس و وزارت داخلہ اجلاس میں فرشتہ کیس پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دینگے۔ سینیٹر رحمان ملک نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کیساتھ فرشتہ کیس کی حوالے سے کوئی ثبوت ہے کمیٹی کو پیش کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی زینب کیس کیطرح فرشتہ کیس کی پیروی بھی انصاف دلانے تک جاری رکھی گی۔ ظالم قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کرنے والوں کو سخت سزا دیکر نشان عبرت بنانا ہوگا۔