ظاہر پیر کے نزدیک کے ایل پی روڈ پر ٹرک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو گیا اور بینک وین سے جا ٹکرایا، تین افراد زخمی

 
0
406

رحیم یارخان مئی 28 (ٹی این ایس): ظاہر پیر کے نزدیک کے ایل پی روڈ پر ٹرک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو گیا اور بینک وین سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد جن میں غریب آباد خان پور کے رہائشی 36 سالہ عبدالستار، چوک میتلا کے رہائشی 50 سالہ بشیر احمد ‘ موضع گھلو والی کے رہائشی 45 سالہ اکرم علی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔