افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے بیٹے عبد الرحمن نے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریش میں خودکش حملہ کیا

 
0
2735

کابل جولائی21(ٹی این ایس)افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کے بیٹے عبد الرحمن نے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریش میں خودکش حملہ کیا ۔جمعہ کو طالبان ذرائع کے مطابق عبد الرحمن اپنے باپ کی سربراہی کے بعد طالبان کے خودکش حملوں کے گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور اپنے حملے کے نمبر کا انتظار کررہے تھے ۔عبد الرحمن کی کی عمر تقریباً 22سال تھی اور وہ حافظ قر آن بھی تھے وہ طالبان کے خودکش حملوں کے گروپ میں حافظ خالد کے نام سے مشہور تھے ۔طالبان کے ذرائع کے مطابق ان کے حملے کی ویڈیو بھی جلد جاری کی جائیگی عبد الرحمن طالبان سربراہ کے درمیان والے بیٹے تھے ان کے اور بیٹے بھی طالبان کے جنگجوؤں میں شامل ہیں