کورونا وائرس: سندھ کے تمام اضلاع میں آئیسولیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے

 
0
266

کراچی 05 مئی 2020 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کےایکسپوسینٹرمیں 1200 بستروں کا آئیسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی اے ایف میوزیم میں300 بستروں پرمشتمل آئیسولیشن سینٹرقائم کیاجا رہا ہے جبکہ حیدرآباد میں 1100، ٹھٹھہ میں 100 اور بدین میں 150 بستروں کے آئیسولیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ دادو میں 101 اور جامشورو میں 220، میرپورخاص میں 150،عمرکوٹ میں 150،مٹھی میں 130 بستروں کا آئیسولیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھاچھرو میں 100 اورشکارپور میں 330،سکھرمیں 1344،خیرپور میں 400،لاڑکانہ میں330 جبکہ جیکب آباد میں 200، قمبر میں 150 بستروں پرمشتمل آئیسولیشن سینٹرقائم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف مہم چلائی گئی تاہم سندھ حکومت کی پالیسی کو سب نے اپنایا۔ سندھ حکومت نے عوام کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کی ائیرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی جبکہ سندھ حکومت نے26 فروری سے پہلے ہی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ کا طریقہ اپنایا۔