اسلام آباد، تھانہ سہالہ پولیس نے لاپتہ ہونے والی 11 سالہ زر بی بی کو بحفاظت بازیاب کرلیا

 
0
365

اسلام آباد 07 مئی 2020 (ٹی این ایس): اسلام آباد، تھانہ سہالہ پولیس نے لاپتہ ہونے والی 11 سالہ زر بی بی کو بحفاظت بازیاب کرلیا بچی کے والد نے سہالہ پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بچے کباڑ چننے کے لئے روات ہفتہ وارسبزی منڈی گئے تھے اس کی بیٹی 11سالہ زر بی بی کے علاوہ تمام بچے واپس آگئے ہیں
کافی تلاش کرنے پر بچی کا کوئی پتہ نہ چلا ہے سہالہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے بچی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا ایس پی رورل کو بچی کے بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی ایس پی رورل نے ڈی ایس پی رخسار مہدی کی زیر نگرانی ایس ایچ او سہالہ ملک بشیر معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی پولیس ٹیم نے بچی کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کرلیا ہے
مزید قانونی کارروائی جاری ہے.