بنی پولیس کی بڑی کاروائی گاڑیاں اور موٹرسائیکل چھیننے والا 4 رکنی گینگ گرفتار، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 8 موٹرسائیکل، 1گاڑی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

 
0
519

راولپنڈی 07 مئی 2020 (ٹی این ایس): بنی پولیس کی بڑی کاروائی گاڑیاں اور موٹرسائیکل چھیننے والا 4 رکنی گینگ گرفتار، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 8 موٹرسائیکل، 1گاڑی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان راولپنڈی کے مختلف علاقوں بالخصوص مری روڈ کے ملحقہ علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرتے تھے، بنی پولیس ذرائع مے مطابق ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او بنی شفقت علی اور ٹیم نے کی۔ گرفتار ملزمان کا دوران انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا انکشاف، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس کے لئیے ایک چیلنج تھی، رائے مظہر اقبال ایس پی راول نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں حمزہ سجاد، محمد اویس، محمد عادل، اور محمد ابراہیم ارشد شامل۔ ملزمان کا نیو ٹاون اور صادق آباد سے گاڑیاں چوری کر کے پشاور میں فروخت کرنے کا انکشاف۔ ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول رائے مظہر اقبال اور بنی پولیس کو شاباش، مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت