اے ایس آئی نیاز حسین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اے ایس آئ نیاز حسین ایس ایس پی آپریشنز ریزرو راولپنڈی میں تعینات تھے

 
0
308

راولپنڈی 07 مئی 2020 (ٹی این ایس): اے ایس آئی نیاز حسین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اے ایس آئ نیاز حسین ایس ایس پی آپریشنز ریزرو راولپنڈی میں تعینات تھے۔ اے ایس آئ نیاز حسین بعد از ڈیوٹی اپنے آبائ گھر فتح اٹک کی جانب جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو فتح جنگ روڈ پر مزدا ٹرک سے حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی کا ڈرائیور بخت اللہ جان موقعہ پر جاں بحق جبکہ اے ایس آئ نیاز حسین کو ہولی فیملی ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جاں بحق ہوۓ اے ایس آئ نیاز حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن راولپنڈی میں ادا کر دی گئ،

نماز جنازہ میں سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت، ایس پی ہیڈکوارٹر تیمور خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اظہر حسین شاہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لئے انکے آبائ علاقہ فتح جنگ اٹک روانہ کیا جا رہا ہے، اے ایس آئ نیاز حسین ایک قابل اور محنتی پولیس افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا، راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔