زلفی بخاری نے شہباز شریف کی تصویر کو انوکھے انداز میں پیش کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا

 
0
348

اسلام آباد 14 مئی 2020 (ٹی این ایس): اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔

زلفی بخاری نے شہبازشریف کو”مطلوب”قرار دے دیا اور شناختی علامات ٹوئٹ کردیں اور پیغام میں کہا کہ نام شہبازشریف ،شناختی علامت خودکوخادم اعلیٰ کہتےہیں، کاروبار 23جعلی کمپنیوں کےساتھ شوباز اینڈ سنز۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ موصوف اربوں روپے کک بیکس اور کمیشن کی مد میں لے چکے ہیں، کیش بوائز ہر ماہ ڈالرز فیک اکاؤنٹس میں منتقل کررہےہیں، آمدنی کا ذریعہ کوئی نہیں ، موجودہ صورتحال انصاف نہ ملنے پر رون ادھونا جاری ہے۔

یاد رہے شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھاکہ اسلام آباد کمپنی حمزہ شہباز کو200 ملین قرضہ کیسے دے رہی ہے، یہ کیسا قرضہ ہے‌، جو صرف حمزہ شہباز کو ہی دیا جاتا ہے، شریف خاندان نے براہ راست پبلک پیسہ لوٹ رکھا ہے، حمزہ شہباز کے اثاثوں میں10 سالوں میں1100فیصد اضافہ ہوا ہے۔