حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

 
0
9906

اسلام آباد 19 مئی 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئینی طور پر پارلیمنٹ کی کارروائی کے دن پورے کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا۔

حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس 5 جون کو شام 4 بجے طلب کیا جائے گا، اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھون اجلاس ہوگا جو 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا، بجٹ اسی دوران آئے گا اور قانون سازی بھی ہوگی۔

ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کے لیے بھی بلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام میں کسی قسم کے آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔