بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

 
0
380

کوئٹہ 19 مئی 2020 (ٹی این ایس): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ ایف سی کی گاڑی معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آ رہی تھی۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں سے پاک فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سپاہی شہید ہو گئے۔

دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل ہیں۔