پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

 
0
530

کراچی 08 جون 2020 (ٹی این ایس): شرجیل میمن نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔

شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدرآباد میں حکومت سندھ کے فوکل پرسن ہیں اور شرجیل میمن دو روز پہلے تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک رہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جب کہ رکن اسمبلی سید عبدالرشید اور ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی منگلا شرما اور رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔