مری،12 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 
0
486

مری جولائی22(ٹی این ایس) :تھانہ مری کے نواحی علاقے اتفاق موڑ سیداں میں غریب کم سن 12 سالہ یتیم بچے کے ساتھ علاقے کے با اثر افراد نے مبینہ طور پر  زیادتی کی اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گئےتاہم  پولیس نے  مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مری کے نواحی علاقے اتفاق موڑ سیداں غریب کم سن 12 سالہ یتیم بچے کے ساتھ با اثر لو گوں نےمبینہ زیادتی کی۔متاثرہ بچے کی والدہ نے ٹی این ایس کوبتایا ہے “کہ ان کےبیٹے کو تین دوست قاسم ہاشم اور نعمان نےاپنے چچا کے گھر کھیلنے کے بہانے ورغلہ کر لے گئے،منع کرنے پر انہوں نے میرے بیٹے پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور اس کے زیادتی کرنے لگے تاہم اسکے شور مچانے پر وہ لوگ بھاگ گئے اور جاتے ہوئے دھمکی دے گئے کہ  اکر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسکی بہن کے ساتھ بھی زیادتی کریں گے اور اسے جان سے مار دیں گے”

مری پولیس نے متاثرہ بچےکی والدہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ متاثرہ بچے کو طبی معائنہ کیلئے تحصیل  ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق انسانیت سوز واقعہ کے اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔کمسن بچےسے زیادتی کا واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بناہواہے۔