چوہدری نثار نوازشریف کیساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے،خواجہ سعد رفیق

 
0
302

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس)وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی کی مسلم لیگ (ن) اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جبکہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے ہٹنے کی بجائے فرنٹ لائن پر آکر مخالفین کی خواہشات کا جنازہ نکال دیں گے،ان کی خواہشات دھری کی دھری رہ جائیں گی،وفاقی وزیرسعد رفیق کا پیغام میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے، وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، چوہدری نثار آزمائش اور مشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشا اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات دھرے رہ جائیں گی۔چوھدری نثارعلی خان آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ھٹیں گے انشا اللہ فرنٹ لائن پرہونگے،مخالفین کی ناپاک خواہشات دھری رہ جائیں گی۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے، ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کامقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں اختلاف رائے ہوتی رہتی ہے اور یہی جمہوریت کی شان ہے لہٰذا مخالفین اختلاف رائے کو ہوا دینے کی بجائے کارکردگی،عوامی خدمت اور وژن میں آکرمقابلہ کریں تاکہ حقیقی حب الوطنوں اور جھوٹے دعوے کرنے والوں کی اصلیت عوام کے سامنے آجائے۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جب کہ ان کی جانب سے اتوار شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے