ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے تجاوز، 77 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

 
0
280

اسلام آباد 24 جون 2020 (ٹی این ایس): پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 60 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 755 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 77 ہزار 754 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 69 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 72 ہزار 656، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، اسلام آباد میں 11 ہزار 483، آزادکشمیر میں 892 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 337 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 124، خیبر پختونخوا میں 855، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 23 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 380 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 141 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔