تھانہ حطار پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

 
0
384

ہری پور 10 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈی ایس پی خانپور زاکر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حطار عارف خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائیاں کرتے ہوئے بدبورہ ولد ستانہ گل سکنہ گلو بانڈی کو گرفتار کرکے 3215 گرام چرس گردہ نما برآمد، دوسری کاروائی میں شیرریاض ولد فلک نیاز سکنہ رستم مردان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3065 گرام چرس گردہ نما برآمد۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ حطار میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔