راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

 
0
352

راولپنڈی 14 جولائی 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، پولیس ذرائع کے مطابق صدربیرونی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم احسن ہارون گرفتار کرلیا، اسلحہ ایمونیشن برآمد، ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتاتھا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس پی صدر سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی صدراور صدر بیرونی پولیس کو شاباش