کراچی 14 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو نے بلدیہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف ہوٹلز اور پارکس اور دیگر مقامات پر جاکر ایس او پیز کا جائزہ لیا ۔ اور لوگوں کو تاکید کی کہ سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل کرکے کرونا جیسے وبائی مرض سے خود کو اور اپنے خاندان کو بچایا جاسکتا ہے تمام لوگ حکومت کے جاری کردہ ہدایت پر مکمل عمل کریں ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو نے مختلف مقامات پر ایس او پیز کے خلاف ورزی والوں کے خلاف کاروائیاں بھی کی ۔ اور سب تلفاز میں ایس او پیز پر عمل کرنے کے انہیں ہدایت بھی جاری کیے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ بھی ان کے ساتھ تھے موجود تھے ۔













