وزیر خارجہ کا دوہری شہریت سے متعلق واضح مؤقف آگیا، حکومتی پارٹی شش و پنج کا شکار

 
0
273

اسلام آباد 20 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قانون واضح ہے، دوہری شہریت رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوگی۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی،منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دوہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سےقانون واضح ہے۔