وفاقی دارلحکومت سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے، اہلیہ کی اغوا کا الزام

 
0
304

اسلام آباد 21 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے، اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے ، اہلیہ نے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیاکہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے ، میرے شوہر کی گاڑی جی سکس میں اسکول کے باہر کھڑی ملی، جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، واقعے کی تحقیقات کررہےہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کی خیریت سےمتعلق تشویش ہے، ان کوصحافت کےباعث ماضی میں ہراساں کیا گیا۔

خیال رہے بدھ کو مطیع اللہ جان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدے میں پیشی تھی، پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے انھیں ایک متنازع ٹویٹ پر نوٹس جاری کیا تھا۔