وفاقی حکومت کا اپنی 2 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

 
0
239

اسلام آباد 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قومی پالیسیوں اور داخلہ و خارجہ محاذ میں کامیابیاں قوم کے سامنے رکھےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے معاشی چیلنجز پرکیسے قابو پایا،معاملہ سامنے لایا جائے گا اور معاشی اہداف،قرض ادائیگی، چینی وپیٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت بتائی جائےگی جب کہ احساس پروگرام کےتحت امدادپہنچانےکا معاملہ بھی سامنے لایاجائےگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی میڈیا ٹیم نے 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانےکا معاملہ کابینہ میں رکھا ہے۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آئندہ ماہ اگست میں حکومت کو پورے دو سال ہوجائیں گے۔