آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایس ایس پی نوابشاہ نے پولیس کے 55 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا

 
0
319

کراچی 09 اگست 2020 (ٹی این ایس): ایس ایس پی نے بتایا کہ 55 اہلکاروں کو سپریم کورٹ کے حکم اور آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق برطرف کیا گیا ہے۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس تنویر حسین کا کہنا تھا کہ برطرف اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، برطرف اہلکاروں پر 2014 میں سفارشی بنیاد پر بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔