شہرِ اقتدار میں میٹرو بحال کرنے کے حوالے سے بڑا قدم، اہم ہدایات جاری

 
0
397

اسلام آباد 10 اگست 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5ماہ بعد میٹرو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، میٹرو بس سروس آئندہ چند دنوں میں شروع کردی جائے گی۔

میٹرو بس سروس کے ایس او پیز کے تیار کیے جارہے ہیں، میٹرو بس سروس کے تمام آپریٹرز کو تیار رہنے کی ہدایات کردی گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ میٹرو ٹریک پر آزمائشی طور پر بسیں چلائی جارہی ہیں، پنجاب حکومت کی حتمی اجازت سے ہی میٹرو سروس بحال کردی جائے گی۔