پارٹی صدارت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو حتمی نوٹس جاری

 
0
424

 

 

اسلام آباد،دسمبر20(ٹی این ایس) : پارٹی صدارت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کو نون لیگ کا صدر بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو آئین کے تحت نااہل کیا،ملک کا آئین،عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے بالاتر ہے،آئینی نااہلی کو قانونی ترمیم سے اہلیت میں بدلا نہیں جاسکتا۔

عدالت نے 5سماعتوں میں نواز شریف کے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔جج نے نواز شریف کے رویئے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر نواز شریف کا جواب نہ آیا تو یکطرفہ فیصلہ سنایا جائےگا۔عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹسز اورنواز شریف کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔