وزیر اعظم عمران خان نے جس راوی پروجیکٹ کا افتتاح کیا وہ ہم نے6 سال قبل ہی شروع کردیا تھا، ن لیگ کا دعویٰ

 
0
225

اسلام آباد 11 اگست 2020 (ٹی این ایس): ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جس کا گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے افتتاح کیا تھا، وہ 6 سال قبل 2014 میں ان کی حکومت نے شروع کیا تھا۔

پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہکہ ن لیگ کی حکومت ختم ہو جا نے کے بعد نیب نے مشاورتی کنٹریکٹ کے بارے میں تحقیقات کی لیکن کسی غلط کاری کا انکشاف نہیں ہوا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ سرکاری نہیں بلکہ نجی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا ۔

دوسری جانب پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ میگا پروجیکٹ کے تسلسل کا حصہ تھا منصوبے کے لئے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔