مریم بیٹی کی گاڑی اور کارکنان پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث، شہبازشریف کا شدید ردعمل

 
0
216

اسلام آباد 11 اگست 2020 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف نے کارکنان پر پولیس شیلنگ، مریم نوازکی گاڑی پر پتھراؤ اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے۔

انہوں نے مریم نواز اور کارکنان پر پولیس کے پتھراؤ پراپنے ردعمل میں کہا کہ کارکنان پر شیلنگ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے۔

عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔