شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اہم امورپربات چیت

 
0
233

اسلام آباد 25 اگست 2020 (ٹی این ایس): اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں جے یو آئی ف کے سربراہ نے لیگی وفد کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں ایازصادق، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال و دیگر شامل ہیں۔

شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے اے پی سی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے تحفظات اور شکووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی کارکردگی اور موجودہ قوانین سمیت اپوزیشن متحد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

شہباز شریف اور مولانافضل الرحمان میں رابطہ، ملاقات طے پاگئی،اپوزیشن لیڈر آج گیارہ بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گے.

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اے پی سی سمیت دیگر اہم امورزیرغور آئیں گے، اپوزیشن کو متحد کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کے فاصلوں کو کم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔۔۔