وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کی سربراہی میں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے ایم اجلاس ہوا جس میں نیکا کے باہمی اشتراک سے اسلام آباد میں جدید توانائی کے منصوبے لانے کے حوالے سے غور کیا گیا

 
0
174

اسلام آباد 05 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کی سربراہی میں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے ایم اجلاس ہوا جس میں نیکا کے باہمی اشتراک سے اسلام آباد میں جدید توانائی کے منصوبے لانے کے حوالے سے غور کیا گیا اور اجلاس میں ایم ڈی نیکا کی طرف سے توانائی کی بچت اور ماحول دوست منصوبے لانے کے حوالے سے اپنی تجاویز دی گئیں تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کے آفس میں چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر سردار معظم ایم ڈی نیکا، جی زیڈ ای سےمحمد ارشاد خان، نیکا کی جانب سے لائٹنگ منصوبے سے احمد حسنین ،سی ڈی اے سے ممبر فنانس رانا شکیل اور ڈائریکٹر ایم پی او عمر صغیر شامل تھے اس موقع پر نیکا کی جانب سے توانائی کے قابلِ عمل توانائی کے منصوبے پر بریفننگ دی گئی۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسا سنٹرل لائزقابل عمل میکنزم نکالا جائے جو اسلام آباد میں توانائی کے حوالے سے ماڈل شہر ہو سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی کے حوالے سے جس سے توانائی کی بھی بچت ہو اور ہمیں پتہ چل سکے کہ کہاں کہاں خرابیاں ہیں اور ان کو فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکے نیکا کے ایم ڈی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ایک ایسا منصوبہ دیتے ہیں جس سے توانائی کی بچت ہو گی اور یہ ماحول دوست ہوگا انہوں نے بتایا کہ نیکا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل مل کر عمارتوں کے لیے ایسے رولز اور ڈیزائن متعارف کروا رہے ہیں جس سے توانائی کی بچت بھی ہو گی اور ماحول دوست بھی ہوں گی عمارتوں کے حوالے سے بنائے گئے رولز اور کوڈز کے حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ بھی شیئر کیے جائیں گے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسا منصوبہ ہونا چاہیے جس میں عوامی دلچسپی ہو اور منصوبہ سنٹرل لائز ہو ۔

تحقیق سامنے آئی ہے کہ جن علاقوں میں سٹریٹ لائٹس ٹھیک تھیں وہاں پر جرائم میں بھی کمی آئی ہے اور شہریوں کی سماجی اور معاشرتی زندگی پر بہتر اثرات پڑے ہیں میٹنگ میں طے کیا گیا سب سے انرجی منیجمنٹ کے لیے سی ڈی اے ہیڈ آفس کا انتخاب کیا جائے گا سی ڈی نیکا کی طرف سے بتایا گیا کہ ہم نے جی زیڈ ای کے ساتھ ملکر ایک انرجی منیجمنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت ملکر شہر کی بڑی دس عمارتوں کا توانائی کا آڈٹ کیا جائے گا اور ان کے اندر انرجی منیجمنٹ سسٹم لگایا جائے جس سے انرجی کی بھی بچت ہو گی اور ماحول دوست بھی ہو گااس کے علاؤہ نیکا کی طرف سے اور منصوبے کا بھی بتایا گیا جس سے توانائی کی بچت ہوگی اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے سی ڈی اے کے واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس پر توانائی زیادہ استعمال ہو رہی ہے اس پر نیکا کی طرف سے کہا گیا ہم ایک ایسا منصوبہ دیں گےجس سے تمام لائٹس کو ایل ای ڈی کر دیا جائے اجلاس میں نیکا کی طرف سے تمام تجاویز کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا