بزرگ مسلم لیگی رہنما سید نصیب اللہ گردیزی مشیر آزاد حکومت و ریاست جموں وکشمیر منتخب

 
0
293

مظفر آباد 26 اگست 2020 (ٹی این ایس): بزرگ مسلم لیگی رہنما سید نصیب اللہ گردیزی کو مشیر آزاد حکومت و ریاست جموں وکشمیر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتےہوئے اردو ٹائمز کے ایڈیٹر ، ٹی این ایس امریکہ کے کنٹری ہیڈ و سنئیر صحافی ارشد رحیم لون نے کہا ہے کہ سید نصیب اللہ گردیزی کو اہم زمہ داری سونپے جانا انتہائ اہم اور خوش آئیند اقدام ہے ، ہم آوورسیز پاکستانی اور بلخصوص کشمیری اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ سید نضیب اللہ گردیزی آپنی قائدانہ صلاحیتوں اور زندگی کے شبَ روز تجربہ کی روشنی میں تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ، سنئیر صحافی ارشد رحیم لون نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد حکومت و ریاست جموں وکشمیر دنیا بھر اور خصوصاً اسلامی ممالک کو مسلۂ کشمیر کے فوری پُر امن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کرنے کے لیے ایک خصوصی بلاک تشکیل دینے کے حکمتِ عملی مرتب کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے شکار کشمیری بھارتی ظلم و ستم اے چھٹکارہ حاصل کر سکیں