وزیراعظم نے سابق بیورو کریٹ ڈاکٹر مشرف رسول کو پی آئی اے کا نیا سی ای او نامزد کر دیا

 
0
278

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس )وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق بیورو کریٹ ڈاکٹر مشرف رسول کو پی آئی اے کا نیا سی ای او نامزد کر دیا ۔نجی ٹی وی نے رائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے ڈاکٹر مشرف رسول کی پی آئی اے کے سی ای او کے طور پر سمری منظور کرائی تھی ۔وزیر اعظم کو پی آئی اے کے سی ای او کے کے لئے تین نام بھیجے گئے تھے تاہم وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹرمشرف رسول کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مشرف رسول ایم ایم بی ایس ڈاکٹر ہیں اور ایوی ایشن بزنس کا تجربہ نہیں رکھتے۔ وہ 15 سال سول سروس میں خدمات انجام دینے کے بعد استعفیٰ دے کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹر مشرف رسول امریکی شہریت رکھتے ہیں اور انہوں نے مختلف مشاورتی کمپنیوں میں ملازمت بھی کی ہے۔