وزیراعظم نواز شریف دیانت داری اور ایمان داری سے پاکستان اور عوام کی خدمت کر ر ہے ہیں ٗآصف کرمانی

 
0
431

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس)وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف دیانت داری اور ایمان داری سے پاکستان اور عوام کی خدمت کر ر ہے ہیں۔ ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ٗانشااللہ نواز شریف اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کی ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں۔ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد اور عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں