خورشید شاہ رات پھر سوچیں اور اپنے بیان پر نظر ثانی کریں ٗ طلال چوہدری

 
0
375

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ رات پھر سوچیں اور اپنے بیان پر نظر ثانی کریں۔خورشید شاہ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب سوچ کر بیان دیں تاکہ کل شرمندگی نہ ہو، کبھی ایک استعفیٰ مانگتا ہے کبھی دوسرا اور کبھی یہ مل کر استعفیٰ مانگتے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، چودھری نثار اور وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ مل کر جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،مسلم لیگ (ن )وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مضبوط ہے۔