پیپلزپارٹی نے سعید احمد، صدر نیشنل بینک کی برطرفی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

 
0
309

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس)پیپلزپارٹی نے سعید احمد، صدر نیشنل بینک کی برطرفی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پرزور سفارش کرتا ہے کہ سعید احمد صدر نیشنل بینک آف پاکستان کو شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر انکے عہدہ سے فورا برطرف کیا جائے ۔اس شخص کا شریف خاندان کے لئے غیر قانونی طور پر سرمایہ ملک سے باہر منتقل کرنے میں اہم کردار تھا ۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ھے کہ سعید احمد حکومت پاکستان کا یہ عہدہ رکھنے کے قابل نہیں اور اسے فورا صدر نیشنل بینک آف پاکستان کے عہدے سے بر طرف کیا جائے ۔ قرارداد پر سید نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سید غلام مصطفی شاہ، اعجاز جاکھرانی، مخدوم مصطفی محمود، ڈاکٹر عذرا فضل، شازیہ صوبیہ سومرو اور شاہدہ رحمانی ممبرز قومی اسمبلی کے دستخط ہیں ۔