والدین کی رضامندی سے 5 سالہ بچی کا نکاح ایک 22 سالہ نوجوان سے کرا دیا گیا

 
0
515

شکارپورجولائی22(ٹی این ایس)صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کے مضافاتی علاقے دکھن میں والدین کی رضامندی سے 5 سالہ بچی کا نکاح ایک 22 سالہ نوجوان سے کرا دیا گیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او دکھن خدا بخش پنہور کی سربراہی میں ایک اسپیشل پولیس پارٹی گاؤں رامن شر پہنچی اور بچی اور اس کی والدہ کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نکاح خوان، دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس پارٹی کے پہنچنے سے قبل ہی نکاح پڑھایا جا چکا تھا۔دکھن پولیس نے کم عمر دلہن کو گاہیجی پولیس کے حوالے کردیا تاکہ چائلڈ میرج ایکٹ 2013 کے تحت ضروری کارروائی کی جاسکے۔گاہیجی پولیس نے دولہا، اس کے والدین اور لڑکی کے والدین کے خلاف ریاست کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 3، 4 اور 5 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔