نارووال نیو روڈپردھند کے باعث یونیورسٹی کی بس اور لیڈی ٹیچر ز کے کیری ڈبہ میں تصادم، دو زخمی 

 
0
6907

نارووال ،جنوری 29(ٹی این ایس):لاہور نارووال نیو روڈپر یونیورسٹی کی بس اور لیڈی ٹیچر ز کے کیری ڈبہ میں تصادم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کیری ڈبہ لیڈیز ٹیچرز کو لے کرجا رہاتھا کہ سامنے سے آنے والی گجرات یونیورسٹی نارووال کیمپس کی بس شدید دھند میں کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی ۔جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور رضوان احمداور لیڈی ٹیچرشفقت شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیکر DHQہسپتال نارووال پہنچایا ۔