ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
397

لاہور ،جنوری 29(ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے955مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر12دکانداروں کے چالان کیے جبکہ21,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،78افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر78افراد کو گرفتار کروایا گیا۔12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔