رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں  کاروائیاں: 17 ملزمان گرفتار

 
0
380

کراچی،مارچ 16(ٹی این ایس):سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کرتے ہوئے  17 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماڈل کالونی اور کورنگی میں کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شاہد محمود اور محمد ثاقب شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ میمن گوٹھ، ماڈل کالونی، مومن آباد اور رضویہ سے7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور مومن آباد میں کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ میمن گوٹھ، کورنگی میں کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سولجر بازار سے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم اسلحے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہے اور گرفتار ملزمان میں ڈکیت اور منشیات فروش بھی شامل ہیں۔