جس کے پاس ٹکٹ ہوگا و ہی پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھے گا: وزیراعلیٰ سندھ

 
0
347

کراچی ، مارچ  16 (ٹی این ایس) وزیرا علی ) سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے مفت کا ٹکٹ نہیں ملے گا، جس کے پاس ٹکٹ ہوگا وہ ہی میچ دیکھے گا۔ گزشتہ سال بھی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھا تھا ،اس سال بھی اپنا ٹکٹ خرید لیا ہے۔
کراچی میں پی ایس ایل 3 کے آخری معرکے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پچھلے سال بھی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھا تھا، اس بار بھی پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے جس کے پاس ٹکٹ ہوگا وہی میچ دیکھے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو اپنی پسندیدہ ٹیم قرار دیا اور کہا سندھ کا وزیر اعلیٰ ہوں کراچی کو ہی سپورٹ کروں گا۔
وزیراعلٰی سندھ نے مزید کہا کہ اگر ٹکٹ مل گیا تو بلاول بھٹو بھی میچ دیکھنے آئینگے۔