پاکستان کی سوئیڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت

 
0
215

اسلام آباد 31 اگست 2020 (ٹی این ایس): ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 4 اور پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک جلانے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
سویڈن میں دائیں بازو کے اسلام مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک جلانے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔

سویڈن کی پولیس نے ڈچ سیاستدان پلودن کو قرآن پاک کی بے حرمنی کرنے اور اسے نذر آتش کرنے کی تقریب سے روکتے ہوئے ڈج سیاستدان کو واپس سرحد پار بھیج دیا اور کہا کہ ان پر ملک میں داخلے کے لیے دو سال کی پابندی عائد ہے۔