امریکی ریاست ورمونٹ کے ایک علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

5
2110

ورمونٹ 05 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو ریاست ورمونٹ کے علاقے مورس ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کا تعلق نیو یارک سے ہے، تاہم ان کی شناخت فی الحال چھپائی جا رہی ہے، کیوں کہ تاحال ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں ورمونٹ یونی ورسٹی اسپتال پہنچایا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد طیارہ اڑا رہے تھے، اس دوران وہ ٹچ اینڈ گو لینڈنگ کی پریکٹس (رن وے پر اترنے کے فوراً بعد پھر اڑان بھرنا) کر رہے تھے، پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ رن وے یا قریبی لان میں اترنا چاہ رہے تھے اور اس دوران طیارہ کریش ہو گیا۔

پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں شدید زخمی تھے، فائر فائٹرز نے طیارے کی باڈی کاٹ کر دونوں کو باہر نکالا، اور زخمیوں کو حادثے کے محض 15 منٹ کے اندر اسپتال پہنچا دیا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ طیارہ سنگل انجن سیسنا 170 تھا، جسے مورس وِل اسٹو اسٹیٹ ایئرپورٹ پر رکھا گیا ہے۔

5 COMMENTS

  1. I simply could not leave your website before suggesting
    that I extremely loved the usual info a person supply to your visitors?
    Is gonna be again ceaselessly in order to inspect new
    posts

  2. Hi! Quick question that’s completely off topic. Do you know how to make your site mobile friendly?
    My website looks weird when viewing from my iphone. I’m trying to find a theme or plugin that
    might be able to correct this issue. If you have any suggestions, please share.
    Cheers!

Leave a Reply to Anonymous Cancel reply

Please enter your comment!
Please enter your name here