اے پی سی: اپوزیشن جماعتوں کے وفود کے نام پیپلز پارٹی کو موصول

 
0
204

اسلام آباد 18 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے 20 کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے متعلق وفود کے نام پاکستان پیپلز پارٹی کو موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی نیئر بخاری کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی نے اے پی سی ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی اور مستقبل کا لائحہ عمل ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے وفود کے نام موصول ہوگئے ہیں۔ ن لیگ کے وفد میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایاز صادق، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

نیئر بخاری کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے وفد میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے وفود کے نام ارسال کردیے ہیں۔ وفود کے ناموں کی تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان کے آنے والے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی نامزدگی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں قمر زمان کائرہ، امجد حسین، انجنیر اسماعیل سمیت دیگر کی شرکت کی۔ فریال تالپور نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔