کراچی ،جماعۃ الدعوۃ کے علاقائی مرکز جامع مسجد صدیق اکبر بھینس کالونی بن قاسم میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا

 
0
31209

کراچی جولائی22(ٹی این ایس ) جماعۃ الدعوۃ کے علاقائی مرکز جامع مسجد صدیق اکبر بھینس کالونی بن قاسم میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا۔ کلمہ جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی نے پڑھایا۔ دھابیجی کے رہائشی نومسلم عبداللہ اور عبدالرحمن کی دعوت پر 31 افراد پر مشتمل ہندو خاندان نے اسلام قبول کیا، جن میں 11 مرد، 9 خواتین اور ان کے 11 بچے شامل ہیں۔ قبول اسلام کے موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اپنا سابق مذہب ہندومت ترک کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ تقریب میں نومسلموں کے نئے اسلامی نام بھی رکھے گئے۔ اس موقع پر جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی اور جماعۃ الدعوۃ ضلع کورنگی کے مسؤل عثمان عسکری نے نومسلموں کو اسلام کے بنیادی احکام و فرائض سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ نو مسلموں نے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پختہ ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی پسند اور رضامندی سے اسلام قبول کیا ہے۔