جنوبی وزیرستان: شرپسندوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ ظفر شہید

 
0
280

اسلام آباد 28 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): شرپسندوں نے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ طفر شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے جنوبی وزیرستان کے علاقے شگئی میں پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے پیٹرولنگ کرنے والے دستے پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر نے جام شہادت نوش کرلیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے۔