ہریپور سمیت ھزارہ کے پرائیویٹ سکولز کی طرف سے حکومتی اعلانات کے باوجود سکول مالکان کی جانب سے والدین کو کرونا لاک ڈاؤن مہینوں کی فیس کی چیٹ جاری ہو گئی ہے

 
0
225

ہریپور 28 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ہریپور سمیت ھزارہ کے پرائیویٹ سکولز کی طرف سے حکومتی اعلانات کے باوجود سکول مالکان کی جانب سے والدین کو کرونا لاک ڈاؤن مہینوں کی فیس کی چیٹ جاری ہو گئی ہے۔ والدین سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق ہریپور شہر اور گرد و نواح سمیت ھزارہ کے تقریبا تمام پرائیویٹ سکولز جو کہ ایک مافیا کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ سکول مالکان والدین سے ایسا برتاؤ کرتے ہیں جیسے بااثر انا پرست کاروباری حضرات تکبرانہ رویہ اپنے گاہکوں سے رکھتےہیں۔ اس حوالے سے والدین کی بہت بڑی تعداد نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ایک طرف جہاں ان کی معاشی زندگی تباہ ہوئی ہے تو وہیں دوسری طرف پرائیویٹ سکول مالکان کی جانب سے حکومتی اعلان جس میں باقاعدہ خصوصی رعایت کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود والدین کو لاک ڈاؤن کے دوران گزرنے والے چھ ماہ سے بند سکولوں کے طلباء طالبات کے والدین کو اکٹھی فیسوں کے بل تھما دیے گئے ہیں۔ جس پر والدین نے اعلی عدلیہ۔ وزیر اعظم عمران خان۔ مرکزی و صوبائی حکومت۔ ذمہ داران محکمہ تعلیم اور منتخب نمائندوں ہریپور اور ھزارہ ڈویژن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فل فور اقدامات اٹھا کر والدین کو اس ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے۔ بصورت دیگر غربت کے ستائے بے بس اور بے یارو مدد گار عوام خود سوزیوں پر مجبور هو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔