امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 
0
1405

واشنگٹن 02 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ خاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور

ہم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر خاص ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی مشیر خاص نے متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔

ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔ مشیر خاص میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ رپورٹ آنے سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ’ میں نے اپناکورونا ٹیسٹ کرایا ہے، اب رپورٹ کا انتظار ہے۔

ٹرمپ صدراتی مہم کے دوران مختلف ریاستوں میں جلسے کر رہے تھے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی اور ماضی میں ٹرمپ ماسک پہننے سے انکار بھی کرتے رہے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 12 ہزار660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 74 لاکھ94 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔