صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اڑھائی سالہ بچہ کو بازیاب کرواکر والدہ کے حوالے کر دیا

 
0
351

راولپنڈی 02 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اڑھائی سالہ بچہ کو بازیاب کرواکر والدہ کے حوالے کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ ماں نے اپنے بچے کو گھر موجود نہ پا کر 15پر پولیس کو اطلاع دی، قریبی رشتہ دار نے بچہ کو اغواء کیا، جس نے ایک روز قبل 4 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا، صدر بیرونی پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ ایس پی صدد ضیاء الدین احمد کی ملزم کے خلاف بروقت کاروائی اور بچے کی بازیابی پر صدر بیرونی پولیس ٹیم کو شاباش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے، ایس پی صدر