مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی نہ تھم سکی

 
0
232

اسلام آباد 20 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی نہ تھم سکی،، بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین حریت پسندنوجوانوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال انیس سو اٹھاسی سے اب تک مجموعی طور پرچالیس ہزار سات سو اٹھاون کشمیریوں کو شہید کیا گیا