ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات ریوینو میں اضافہ شہری آن لائن ٹوکن ٹیکس و رجسٹریشن سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں، گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ سے جعل سازی پر قابو پانے میں مدد ملی۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد

 
0
11154

اسلام آباد 22 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کے ثمرات سامنے آنے لگے آن لائن رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس کے نفاذ کے بعد ریونیو میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہریوں کی بڑی تعداد آن لائن ٹوکن ٹیکس و رجسٹریشن سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہی ہے ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ماضی کی نسبت 3 گنا زائد ریوینو حاصل کرکہ قومی خزانے میں جمع کروایا ہے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد میں پروفیشنل ٹیکس اور بیڈ ٹیکس کلیکشن میں بھی جدت لائی ہے اور کاروباری شخصیات کو پروفیسنل ٹیکس جمع کروانے کیلئے بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت کیلئے گھر کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے اسلام آباد کے شہری بڑی تعداد میں استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے کہا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تبدیلی ملکیت کے دوران فزیکل چیکنگ کے ذریعے جعل سازی پر قابو پا لیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی ڈور ٹو ڈور رجسٹریشن،شو رومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن،آن لائن رجسٹریشن سے شہری مستفید ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کوڈ19 کے بعد بیڈ ٹیکس لی وصولی کا عمل ایک بار پھر شروع کر دیا ہے جس سے ریوینو میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے کیا ہے ڈرائیکٹر ایکسائز کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کرونا وائرس میں معیشت پر شدید دباو اور ٹیکسسز کی وصولی میں کمی آنے کے باوجود گذشتہ برس پچھلے سالوں کی نسبت 3 گنا زائد ریوینو حاصل کیا ہے،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ تعلیمی اداروں کے قریب سیگریٹ فروشوں کے خلاف بھی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اسمگلڈ سیگریٹس اور شیشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے